ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوم پاکستان پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور رہائی

لاہور: یوم پاکستان کے 82 ویں سالگرہ کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی رہائی اور سزائوں میں کمی عمل میں لائی گئی۔

صدر پاکستان محمد عارف علوی کی منظوری کے بعد پنجاب بھر کی جیلوں کے قیدیوں کی سزائوں میں 90 روز کی کمی کی گئی اس کمی کے ساتھ لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں سے مجموعی طور پر 84 قیدی رہا کردئیے گئے، جبکہ 400 سے زائد قیدیوں کی سزائوں میں کمی کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور کی دو کیمپ جیل اور کوٹ لکھپت جیل سے 11 قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی جبکہ 32 قیدیوں کی سزائوں میں کمی کی گئی۔ رہائی پانے والے ان 11 قیدیوں میں 8 کا تعلق کیمپ جیل اور تین کا تعلق کوٹ لکھپت جیل سے ہے جبکہ لاہور کی دونوں جیلوں کے جن قیدیوں کی سزائوں میں کمی کی گئی ان کی تعداد 32 بتائی گئی ہے جنمیں سے 23 قیدیوں کا تعلق کیمپ جیل اور 9 قیدیوں کا تعلق کوٹ لکھپت سے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں