English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور قلندر کے عاطف رانا اور عاقب جاوید کا عمیر ثناء فاؤنڈیشن کا دورہ

القمر

کراچی:لاہور قلندر  کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا اور ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید نے عمیر ثناء فاؤنڈیشن  کا دورہ کیا ،تھیلے سیمیا کے بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات اور23 مارچ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے تھیلے سیمیا کے بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور ان کے ہمراہ کیک بھی کاٹا،اس موقع پر عمیر ثناء فاؤنڈیشن کے روحِ رواں و معروف ماہر ِ امراضِ خون ڈاکٹر ثاقب انصاری،معروف صحافی یحیٰ حسینی،طفیل احمد،بابر اعوان،حامد الرحمن اور دیگر بھی موجود تھے،دورے کے موقع پر عاطف رانا اور عاقب جاوید نے تھیلے سیمیا کے بچوں کے لیے اپنے خون کا عطیہ بھی دیا۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف رانا اور عاقب جاوید نے کہا کہ عمیر ثناء فاؤنڈیشن بلا شبہ بہت بڑی خدمت انجام دے رہی ہے،ڈاکٹر ثاقب انصاری نے آج ہمیں یہاں مدعو کرکے تھیلے سیمیا کے بچوں سے ملاقات کا موقع فراہم  کیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھیلے سیمیا کے بچوں کا علاج معالجہ،انہیں صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی اور  پاکستان سے تھیلے سیمیا کے خاتمے کی کوششیں قابلِ قدر اور لائقِ تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے تھیلے سیمیا کے خاتمے کی کوششوں میں تمام طبقات کو عمیرثناء فاؤیڈیشن اور ڈاکٹر ثاقب انصاری کا ساتھ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے خون کا عطیہ دے کر قوم کے نوجوانوں کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ وہ بھی تھیلے سیمیا کے بچوں کو اپنے خون کا عطیہ دیں تاکہ کسی کی جان بچائی جا سکے۔

ڈاکٹر ثاقب انصاری نے عمیر ثناء فاؤنڈیشن آمد پر عاطف رانا اور عاقب جاوید کا شکریہ ادا  کرتے ہوئے کہا کہ عمیر ثناء فائونڈیشن نے ملک سے تھیلے سیمیا کے خاتمے کا عزم کیا ہوا ہے،ہم تھیلے سیمیا فری پاکستان کے خواہاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے