English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری پر زور

القمر

اقوام متحدہ(اے پی پی)پاکستان نے 1960 ء کے سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری پر زور دیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیویارک میں پانی کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری پاکستان کے لیے اہم ہے کیونکہ سرحد کی دوسری طرف اس کی خلاف ورزی کا معاہدے پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پانی کے پائیدار انتظام کو بہت اہمیت دیتا ہے۔پاکستانی ایلچی نے پانی کے موثر انتظام کے لیے تعاون اور ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔واضح رہے کہ 19ستمبر 1960ء کوپاکستان اور بھارت کے درمیان طے پاجانے والے سندھ طاس معاہدے میں تین مغربی دریائوں سندھ، جہلم اور چناب کے پانیوں پر پاکستان جبکہ تین مشرقی دریائوں بیاس ، ستلج اور راوی پر بھارت کا حق تسلیم کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے