ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عبداللہ شفیق 500رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے

لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق کم ترین اننگز میں 500 رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ۔ عبداللہ شفیق نے اب تک 5 ٹیسٹ میچز کی 8 اننگز میں 74.28 کی اوسط سے 520 رنز اسکور کیے ہیں جن میں ایک سنچری اور 4 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ وہ تیز ترین 500 ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بھی ہیں ۔اس فہرست میں پہلا نمبر قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا ہے جنہوں نے صرف 5 اننگز میں 500 ٹیسٹ رنز مکمل کیے تھے ۔ اس فہرست میں سعید احمد اور عمر اکمل 9،9 اننگز میں 500 رنز مکمل کرکے تیسرے جب کہ سعید انور، تسلیم عارف، اظہر محمود اور ایشین بریڈ مین ظہیر عباس 10،10 اننگز میں 500 رنز مکمل کرکے مشترکہ طور پر چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں