ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/ صباح نیوز) وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے منافع میں رد و بدل کر دیا جس کے تحت بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹ سمیت ریگولر، اسپیشل اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع بڑھا دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل سیونگز نے مختلف بچت اسکیموں کے منافع میں رد وبدل کا اعلان کردیا۔ اسپیشل سیونگ کی شرح منافع ایک فیصد اضافے سے 11 فیصد، ریگولر سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع اعشاریہ 84 فیصد اضافے سے 11 اعشاریہ 4 فیصد، بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹ کی شرح منافع اعشاریہ48 فیصد اضافے سے 12 اعشاریہ 72 فیصد اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع اعشاریہ 60 فیصد اضافے سے 10 اعشاریہ 92 فیصد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سیونگ اکاؤنٹ کے منافع میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، سیونگ اکاؤنٹ کا منافع 8 اعشاریہ 25 فیصد پر ہی برقرار ہے۔ شرح منافع میں تبدیلی کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔ علاوہ ازیں رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا پارہ پھر سے بلند ہونے لگا‘ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میںایک اعشاریہ 10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 25 اشیا کے دام بڑھ گئے۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق مجموعی طور پر مہنگائی کا پارہ 15.67فیصد تک پہنچ چکا ہے‘ رواں ہفتے برائلر مرغی کی قیمتوں نے ٹرپل سنچری بھی مکمل کر لی اور فی کلو قیمت میں 23 روپے59 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 302 روپے 8 پیسے تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے گھی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے15 پیسے اضافہ ہوا، اوسط فی کلو قیمت466 روپے 95 پیسے پر پہنچ گئی، بیف 94 پیسے اور مٹن 5 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں کیلا 4 روپے 43 پیسے فی درجن مہنگا ہوا‘ ایک ہفتے کے دوران تازہ دودھ78 پیسے، دہی ایک روپے37 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 9 روپے19 پیسے مہنگا ہوا‘ چاول، دال ماش ، دال مونگ، خشک دودھ اور ٹوائلٹ صابن بھی مہنگا ہوا۔ حالیہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی‘ ٹماٹر3 روپے11 پیسے فی کلو اور لہسن16 روپے70 پیسے فی کلو سستا ہوا، انڈے 5 روپے73 پیسے فی درجن سستے ہوئے‘ چینی81 پیسے فی کلو سستی ہوئی‘ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر39 روپے35 پیسے سستا ہوا‘ دال چنا، دال مسور کی قیمتوں میں بھی کمی آئی جبکہ 18اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں