ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈانی: فوج کے خلاف احتجاج فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

خرطوم: سوڈانی مظاہرین فوجی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صدارتی محل کی طرف مارچ کررہے ہیں

خرطوم(انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان میں فوج کے خلاف احتجاج میں شریک ایک شہری فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابقسوڈانی ڈاکٹروں نے بتایا کہ 28 سالہ نوجوان سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا۔ دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں افراد نے صدارتی محل کی طرف مارچ کیا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز نے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔ مختلف مقاما ت پر مظاہرین اور فوج کے درمیان جھڑپیںبھی ہوئیں،جس میں اہل کاروں نے براہ راست فائرنگ کردی۔ مظاہرین نے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں