دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شامی دارالحکومت دمشق میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ سبینہ میں مکان میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3بچے جل کر جاں بحق ہوگئے۔ شامی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ سبینہ پولیس اسٹیشن میں فائر بریگیڈ ٹیم کو فوری طور پر جائے وقوع کی جانب سے روانہ کیا گیا۔ آتش زدگی میں 3بھائی 11 سالہ حسنا ، 6 سالہ علی اور 4سالہ ابراہیم جل کر جاں بحق ہوگئے۔ یہ بچے ایک فلسطینی پناہ گزین محمد علی محمد کے بیٹے ہیں۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ کمرے میں ہیٹر گرنے سے آگ لگی اور بچوں کو باہر جانے کا موقع نہ ملا۔