ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بینک امانت دار، صارفین کی رقم اور ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنائیں، صدر مملکت

کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آٹھویںپاکستان سی آئی او سمٹ اور ایکسپو سے خطاب کررہے ہیں
کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آٹھویںپاکستان سی آئی او سمٹ اور ایکسپو سے خطاب کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بینک دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے سائبر جرائم کے پیش نظر کھاتے داروں کی رقوم اور ذاتی ڈیٹا کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنائیں، بینک صارفین کے پیسوں کے امانت دار ہیں، بینک صارفین کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، الیکٹرونک فراڈ سے صارفین کو محفوظ بنانے کیلیے صارفین کو بینکنگ کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو گورنر ہاؤس میں گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان ڈاکٹر رضا باقر، نیشنل بینک آف پاکستان، یونائیٹڈ بینک، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک، فیصل بینک، حبیب بینک، سنہری بینک، خیبر بینک، دبئی بینک اسلامی، میزان بینک اور بینک آف پنجاب کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بینکنگ سیکٹر میں ہونے والی تبدیلیوں، ڈیجیٹلائزیشن اور سائبر کرائمز کی روک تھام کیلیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صدر مملکت کو بینکنگ سیکٹر کی کارکردگی اور شفافیت بڑھانے کیلیے پالیسی اور بنیادی اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں