کراچی(ااسٹاف رپورٹر):پاکستان اولمپک ویمن اینڈ اسپورٹس کمیشن اور کراچی اسپورٹس فائونڈیشن کے زیراہتمام ”پیس تھرواسپورٹس ڈے”منایا گیا۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور اقوام متحدہ کے تحت یہ دن ہرسال اپریل کے پہلے ہفتے میں منایا جاتا ہے جس کامقصد کھیل کے ذریعے امن کے پیغام کوپوری دنیا میں عام کرنا ہے۔ ٹرینیٹی گرلزاسکول اینڈ کالج میں منعقدہ تقریب میں پاکستان ہاکی کے سابق کپتان اولمپئین اصلاح الدین صدیقی، پی او اے ویمن کمیشن کی چیئرپرسن فاطمہ لاکھانی، سیکرٹری وینا مسعود، پی او اے کمیشن کی ممبر تہمینہ آصف، اسکول پرنسپل آئرین ودیگر موجود تھے۔