ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خود پر یقین پاکستان کیلئے کامیابی کا باعث بن گیا، امام الحق

 

لاہور(نمائندہ خصوصی ) امام الحق نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں خود پر یقین پاکستان کیلیے کامیابی کا باعث بن گیا۔ ون ڈے سیریز میں پاکستان کی کامیابی کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس میں امام الحق نے کہا کہ پہلے میچ میں کینگروز کے ہاتھوں شکست کے بعد میزبان کرکٹرز نے آپس میں بات کی تو سب کا عزم تھا کہ کم بیک کرنا ہے، اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھا اور سیریز جیتنے میں کامیاب ہوگئے، یہی سوچ اور اعتماد آئندہ مقابلوں میں بھی ٹیم کے کام آئے گا۔ انھوں نے کہا سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے نیا کچھ نہیں کیا، اپنے نیچرل انداز سے ہی کھیلا، اللہ کا شکر ہے فارم بحال ہوئی اور اس کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔ایک سوال پر اوپنر نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو کوئی جواب نہیں دینا چاہتا وہ سب میرے بھائی اور پاکستانی ہیں، تحریک دلانے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میری توجہ کارکردگی اور پاکستان کی کامیابی پر ہوتی ہے اور رہے گی، یہ بات تو طے ہے کہ پاکستان ٹیم کے لیے کھیلیں تو پرفارمنس نہ ہونے پر تنقید ضرور ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں