English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس کا افغان طالبان کی حکومت کو باضابطہ تسلیم کرنیکی جانب بڑا قدم

القمر

ماسکو (آن لائن) روس نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو باضابطہ تسلیم کرنے کی جانب بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان سفارتکار جمال گروال کو ماسکو میں افغان ناظم الامور تسلیم کر لیا گیا ہے۔ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخروا کے مطابق اقدام دوطرفہ تعلقات کی مکمل بحالی کی جانب قدم ہے۔ واضحرہے کہ گزشتہ برس اگست میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد سے بین الاقوامی برادری نے افغانستان کی نئی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ افغانستان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ طالبان کے اقدامات دیکھنے کے بعد کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے