خرطوم(انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان میں فوج کے خلاف احتجاج کی نئی لہرشروع ہوگئی اور مظاہروں میں ہزاروں شہری شریک ہوئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق جمعرات کے روز کو دارالحکومت خرطوم اور ملک بھر کے دیگر شہروں میں ہزار شہریوں نے مارچ کیا۔ اس دوران فوج کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی،جس کے بعد مختلف مقامات پر جھڑپیں دیکھنے میں آئیں۔ یاد رہے کہ گزشت برس اکتوبر میں فوجی سربراہ عبدالفتاح برہان نے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کو برطرف کرکے اقتدار ہاتھ میں لے لیا تھا۔
