ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا: نئے پاکستانی سفیر کی افواج اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اہلکاروں سے ملاقات

واشنگٹن (آن لائن) امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر مسعود خان کی امریکی افواج اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں سے ملاقات ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے پاکستانی سفیر مسعود خان کی امریکی اہلکاروں کے ساتھ ملاقات نیشنل وار کالج میں ہوئی، ملاقات میں پاکستانی سفیر نے پاک امریکا تعلقات پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں پاک امریکا عسکری تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ علاوہ ازیں امریکا نے پاکستان کے نئے سفیر مسعود خان کو سفارتی ذمے داریوں کی اجازت دے دی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے مسعود خان نے امریکا میں بطور سفیر اپنی تعیناتی پر بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا۔ اس حوالے سے مسعود خان نے کہا کہ امریکی مسلح افواج اور نیشنل وار کالج کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے گروپ سے ملاقات خوشگوار رہی۔ واضح رہے کہ مسعود خان نے اسد مجید خان کی جگہ حال ہی میں امریکا میں پاکستانی سفیر کی ذمے داریاں سنبھالی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں