ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہندو رہنما کی مسلم خواتین کو سرعام زیادتی کی دھمکی

لکھنؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کا جینا مشکل کردیا۔ لکھنؤ کے قریبی علاقے میں جنونی ہندو مذہبی رہنما نے کھلے عام مسلمان خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔ لکھنو کے نواحی علاقے سیتا پورمیں ہندومذہبی رہنما نے لاؤڈاسپیکر پر مسلمان خواتین کو ہراساں کیا،جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندوانتہاپسند مذہبی رہنما لاؤڈ اسپیکرپر پولیس کی موجودگی میں مسجد کے باہرمجمع سے خطاب میں مسلمان خواتین کواغوا کرنے اورسرعام زیادتی کانشانہ بنانے کی دھمکیاں دیتا دکھائی دے رہا ہے۔ وڈیو سامنے آنے کے باوجود پولیس نے حسب روایت ہندوانتہاپسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے اسے گرفتارنہیں کیا ہے۔دوسری جانب امریکا میں قائم نجی سائبر سیکورٹی کمپنی نے رپورٹ دی ہے کہ بھارت کے توانائی کے شعبے کو طویل عرصے سے ہیکروں نے نشانہ بنایا ہوا ہے۔ یہ چین کی سرکاری سر پرستی میں چلنے والے ایک ہیکروں کے گروپ کی کارستانی ہے۔ انسکٹ گروپ کے مطابق چینی ہیکر7بھارتی ریاستی مراکز کو نشانہ بنارہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ہیکروں کے گروپ کو بیجنگ حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں