اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو ووٹ ڈالنے آیا، پاکستان کے ساتھ ہوں خان کے ساتھ نہیں۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافی کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ آج آپ کس کو ووٹ ڈالنے آئے ہیں کے جواب میں رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ شہباز شریف کو۔
صحافی کے سوال کے آپ خان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہوں خان کے ساتھ نہیں ہوں۔ عامر لیاقت سے جب صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ اپنے ٹوئٹس کے متعلق بتائیں جن میں آپ نے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا اس سوال کے جواب میں عامر لیاقت نے کہا کہ ایف آئی اے میں کیس کیا ہوا ہے انہوں نے، بلائیں مجھے میں چلا جاﺅں گا بہت کچھ بتاﺅں گا۔
صحافی نے پوچھا آپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ آپ بہت جلدی آگے پیچھے ہوجاتے ہیں؟ اس پر عامر لیاقت نے کہا ابھی تو آگے ہورہا ہوں پیچھے نہیں ہورہا۔
