ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے،مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں،شہباز شریف

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔اسلام آباد میںمیڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح قومی ہم آہنگی ہے ، نئی کابینہ کی تشکیل اپوزیشن رہنماؤں کی مشاورت کے ساتھ ہوگی۔ن لیگی صدر نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ملکی معیشت
بہتر کرکے عوام کو ریلیف دے سکیں، ملک میں نئے دور کا آغاز کریں گے اور باہمی احترام کو فروغ دیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں۔نواز شریف کی واپسی کے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے کیس قانون کے مطابق دیکھے جائیں گے۔قبل ازیں شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اللہ تعالی نے رمضان کے مبارک ماہ میں اس قوم پر اپنی خصوصی رحمتیں نازل فرمائیں، الحمدللہ، وطن عزیز اور پارلیمنٹ کا ایوان آخر ایک سنگین بحران سے آزاد ہوا، پاکستانی قوم کو ایک نئی سحر اور سحری مباک ہو، اللہ تعالی، پاکستان اور آپ سب کا حامی و ناصر ہو، آمین۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں