English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یونس آباد نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ڈراز کی تقریب کا انعقاد

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونس آباد پریمیئر لیگ نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ڈراز اور افتتاحی تقریب یونس آباد فشرمین ولیج ضلع کیماڑی کراچی میں منعقد ہوئی۔ پروقار تقریب کے مہمان خصوصی سندھی ماہی گیر اتحاد کے سربراہ و کوسٹل بیلٹ کے نوجوان جاموٹ فیصل یونس تھے۔کراچی کے ساحلی علاقوںسے ماہی گیر،ملازمت پیشہ،طلبااور نوجوا نو ں پر مشتمل17ٹیموں نے تقریب میں شرکت کی۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری شہریار شاہ شیری نے شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے انعامات کی تفصیلات بیان کی۔بزرگ ماہی گیر و اولمپیئن جج علی اکبر شاہ قادری نے کھیلوں کے ذریعے صحت مند ماحول اور باہمی یک جہتی کو فروغ دینے پر زور دیا اور وینیو کی صفائی میں بھرپور تعاون پر معصوم علی کا شکریہ ادا کیا۔جاموٹ فیصل یونس نے سینڈسپٹ روڈ پر نائٹ کرکٹ کے انعقاد پر شہریار شاہ اور اسکی ٹیم کی کائوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر علی اکبر شاہ نے جاموٹ فیصل یونس کو یادگار شیلڈ پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے