English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کپتان کی حکومت جانے سے رمیز پریشان،4ملکی سیریز بھی خطرے میں

القمر

کراچی (سید وزیر علی قادری) پاکستان میں عمران خان کی حکومت کے خاتمے اور جاری سیاسی بحران کے تناظر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجا کی بھی کرسی ہلتی نظر آرہی ہے جس کا انہیں ادراک ہوگیا ہے۔ یہ ہی نہیں ان کی ٹیم بھی فارغ ہوگی جس سے سب نے سر جوڑ کر مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ و اتوار کی درمیانی شب سیاسی ہلچل اور عدم اعتماد کی تحریک منظور ہونے کے بعد عمران خان پی سی بی کے بھی سرپرست نہیں رہے۔ لہذا ان کے منظور نظر موجودہ چئیرمین رمیز راجا نے بھی حالات کا جائزہ لیتے ہویے اپنے قریبی ساتھیوں جن میں ان کی ٹیم کے اہم رکن شامل ہیں مشاورت تیز کردی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ انہیں وہی کرنا چاہیے جو ان سے پیش رو سابق چئیرمین نجم سیٹھی نے عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے وقت کیا تھا ۔ واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے خود اپنا استعفی پیش کردیا تھا کہ انہیں خدشہ تھا کہ انہیں ویسے ہی فارغ کردیا جائے گا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ گو کہ یہ روایت اچھی نہیں ہے لیکن پاکستان میں یہ ہی ہوتا آیا ہے۔ سال بھی مکمل نہ ہونے اور رمیز کی منصوبہ بندی راستے ہی میں رہ گئی اور گزشتہ چند روز پہلے 4ملکی سیریز کی جو بات انہوں نے کی تھی وہ بھی دم توڑتی نظر آرہی ہے۔ امکان ہے کہ نجم سیٹھی کو دوبارہ پی سی بی کا چئیرمین مقرر کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے