نیو یارک: ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ روسی حملے سے یوکرین کی معیشت کو شدید تباہی کا سامنا ہے اور یہ اس سال کے آخر تک نصف رہ جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے روسی حملے کے بعد سے یوکرین میں کاروباروں کی بندش اور تجارتی معاملات میں رکاوٹ اس صورتحال کی وجہ بنی ہے۔ ورلڈ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ۔
روسی حملے کے باعث یوکرین میں اہم بنیادی شہری ڈھانچے کو تباہی کا سامنا ہے اور زرعی شعبے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ورلڈ بینک نے یوکرین کے لیے بڑی مالی امداد کی تجویز دی ہے تاکہ یوکرین کی عوام کی مدد کے ساتھ ساتھ یوکرین میں حکومتی معاملات چلانے کو ممکن بنایا جا سکے۔
