English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صوبے بھر کے 250 سے زائد ائیر کنڈیشنڈ شاپنگ مالز کو آخری وارننگ

القمر

پشاور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے خرید و فروخت کا نظام آن لائن پوائنٹ آف سیل سسٹم کے ساتھ منسلک نہ کرنے والے پشاور سمیت صوبے بھر کے 250 سے زائد ائیر کنڈیشنڈ شاپنگ مالز کو آخری وارننگ دیدی ہے کہ وہ مارچ کا سیلز ٹیکس اور گوشوارہ داخل کرے، اور اپنے کاروبار کو ایف بی آر کے آن لائن نظام سے منسلک کرے، بصورت دیگر ان کے ساٹھ فیصد کاروباری اخراجات پر ٹیکس کی چھوٹ ختم کر کے قابل ٹیکس آمدن شمار کیا جائے گا، اور ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا، بڑے بڑے سٹورز کے مالکان کو حتمی نوٹسز جاری کردیئے ہیں پشاور کینٹ ، سٹی ، ٹاﺅن ، حیات آباد کے مختلف علاقوں میں موجود بڑے بڑے سٹورز کے مالکان کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے