کراچی( اسٹاف رپورٹر) نیا ناظم آباد رمضان کپ کارپوریٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ سرفراز احمد کی قیادت میں عمر ایسوسی ایٹ نے اے زیڈ ریئل اسٹیٹ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ جبکہ عماد وسیم کی ڈائمنڈ لینڈ حب اسلام آباد کو ریئل ٹائم پراپرٹی اسلام آباد کے خلاف نو رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں اے زیڈ ریئل اسٹیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوے117رنز بنائے۔ میر حمزہ نے4 اور محمد عرفان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ صائم ایاز نے 54 رنز اسکور کیے۔ جواب میں عمر ایسویس ایٹ کا آغاز اچھا نہ رہا۔ عمر اکمل اور اعظم خان بغیر کسی اسکور کے پویلین لوٹے۔ لیکن اسد شفیق اور کپتان سرفراز احمد کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے عمر ایسوسی ایٹ کو فاتح بنادیا۔ عمر ایسوسی ایٹ نے 3 وکٹوں پر ہدف 19ویں اوور مین حاصل کرلیا۔ اسد شفیق نے بہتر اور سرفراز احمد نے 15 رنز بنائے۔ دوسرے میچ میں ریئل ٹائم پراپرٹی نے بیس اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سینتالیس رنز بنائے۔ بدر الدین نے18 گیندوں پر34 رنز بنائے۔ محمد ندیم، محمد عمیر اور اور ارسل شیخ نے2,2 کھلاڑیوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ڈائمنڈ لینڈ حب کی ٹیم مقررہ اوور میں7 وکٹوں پر 138 بناسکی۔
