ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معیشت کے حوالے سے عوام کو جلد اچھی خبر سنائیں گے،گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد ( آن لائن )گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کے اشاریے مضبوط ہیں اور جلد معیشت کے حوالے سے عوام کو اچھی خبر سنائیں گے۔امریکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے رضا باقر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے رابطے مضبوط ہیں، آئی ایم ایف کے ایندھن اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے احکامات پر عمل کرنا مشکل رہا۔رضا باقر نے کہا کہ سیاسی حالات درپیش ہوں تو مشکل فیصلے لینے میں تاخیر رہتی ہے لیکن امید ہے کہ جلد یہ تاخیر ختم ہو گی اور ہم اچھی خبر سنائیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ اگلی ٹرانچ مکمل ہونے کی اچھی خبر سنائیں گے۔ا نہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اس قسم کے سیاسی پروسس ہوتے رہتے ہیں، ضروری ہے کہ معاشی پالیسی مرتب کرنے والے ادارے مالیاتی استحکام کے مقصد کو یقینی بنائیں، اسٹیٹ بینک نے اسی لیے شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کیا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ روپے اور اسٹاک مارکیٹ میں اچھے اشارے ملے ہیں، پاکستانی معیشت کے اشاریے بھی مضبوط ہیں، شرح سود میں اضافے کے باوجود معاشی نمو 4 فیصد رہنے کے اندازے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں