ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی۔

 وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع  کرائی گئی جس پر 25 ارکان کے دستخط ہیں۔

تحریک عدم اعتماد وزیرمالیات ماجد خان اور اکبر ابراہیم نے جمع کرائی جب کہ درخواست گزاروں کی جانب سےمتبادل وزیر اعظم کیلئے سردار تنویر الیاس کانام تجویز کیا گیا ہے۔ عدم اعتماد پیش کرنے والے تمام ممبران کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

وزیراعظم آزاد  کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 53 کے ایوان میں سے27 ارکان کی حمایت درکار ہوگی جب کہ تحریک عدم اعتماد پر 3 دن بعد اور 7 روز کے اندر ووٹنگ لازم ہے۔

قانون ساز اسمبلی کے کل 53 ارکان میں سے پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 31 ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں