English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اب اسمبلیاں حکومتی غلامی کا سسٹم بن چکی ہیں، حلیم عادل شیخ

slavery

کراچی: تحریک انصاف کے رہنماءقائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ اب اسمبلیاں حکومتیں غلامی کا سسٹم بن چکی ہیں، ایک امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے چند بھکاریوں کو ڈالر دیکر پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے چند بکاؤ ایم این ایز کے علاوہ تمام اراکین قومی اسمبلی نے استعفے دے دیے ہیں، ہم اس کرائم منسٹر اور کیبنٹ سمیت اس اسمبلی کو تسلیم نہیں کرتے اس کرائم منسٹر کو عوام نے نہیں امریکہ نے سلیکٹ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سندھ اسمبلی میں منعقد ہوا اجلاس اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان اور دیگر پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی موجود تھے۔اجلاس میں آئندہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا وزیراعظم کے حکم پر تمام اراکین اسمبلی استعفیٰ دینے پر متفق ہوئے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ  کا کہنا تھا کہ اب اسمبلیاں حکومتیں غلامی کا سسٹم بن چکی ہیں، ایک امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے چند بھکاریوں کو ڈالر دیکر پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے چند بکاؤ ایم این ایز کے علاوہ تمام اراکین قومی اسمبلی نے استعفے دے دیے ہیں، ہم اس کرائم منسٹر اور کیبنٹ سمیت اس اسمبلی کو تسلیم نہیں کرتے اس کرائم منسٹر کو عوام نے نہیں امریکہ نے سلیکٹ کیا ہے یہ لوگ ڈالر کی پیداوار ہیں سندھ اسمبلی کی رکنیت ہمارے لیے اہم نہیں ہمارے بڑوں بزرگوں نے گوروں سے آزادی قربانیاں دیکر حاصل کی ہماری قوم آزاد ہے لیکن سیاسی بھکاری غلام ہیں پرسوں رات پوری عوام اور سب نے دیکھ لیا عمران خان ابھی باہر نہیں نکلے کروڑوں لوگ خود سڑکوں پر پوری دنیا میں نکل آئے عوام نے ان امپورٹڈ پر عدم اعتماد کردیا ہےیہ رات کو ہونے والے فیصلوں کے نتیجے میں آنے والی حکومت ہےپاکستان میں واحد حل صرف الیکشن ہے یہ امپورٹڈ پاکستان کو یوکرین بنانا چاہتے ہیں ان کا ایجنڈا پاکستان کو توڑنے کا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے