English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے حلف اٹھانے کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں  نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجویز کروانے کا فیصلہ بھی کرلیاگیا ،نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق  اسحاق ڈار کے نئے پاسپورٹ کے اجراء کیلئے درخواستیں تیار ہیں  جبکہ نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے بھی درخواست تیار کر لی گئی  ہے اسحاق ڈار کا پاسپورٹ ساڑھے تین سال قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے منسوخ کرادیا تھا ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کے اجراء کے بعد وطن واپسی ہوگی اور وہ سعودی عرب میں عمرہ ادا کرکے پاکستان واپس آئینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے