English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جمہوریت کی حفاظت فوج نہیں قوم خود کرتی ہے،عمران خان

القمر

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک سازش کے ذریعے امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی، قوم اپنی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت خود کرتی ہے کوئی فوج یا باہر کی قوت نہیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ پشاور کے لوگوں آپ کے پاس آرہا ہوں، سازش کے ذریعے ایک امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی، سازش کے ذریعے حکومت ہٹائے جانے کے بعد یہ ہمارا پہلا جلسہ ہوگا اور اسی جلسے میں، میں آپ سے یہ ساری باتیں کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ قوم اپنی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت خود کرتی ہے، جمہوریت کی حفاظت کوئی فوج ہا باہر کی قوت نہیں کرسکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں فوری انتخابات کروائے جائیں۔عمران خان نے کہا کہ وہ پشاور کے جلسے میں اپنے کارکنوں سے اہم بات کریں گے اس سازش کے متعلق بھی اور پشاور سے جو قوم کو سب سے بڑا پیغام دوں گا وہ یہ کہ اپنی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت قوم خود کرتی ہے، کوئی فوج حفاظت نہیں کرسکتی کوئی باہر سے آکر اس کی حفاظت نہیں کر سکتا۔خیال رہے کہ تحریک انصاف نے بدھ کو پشاور میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔دریں اثنائسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا تنقیدی آوازوں کو ہدف بنانا قابل تشویش ہے۔انصاف لائرز فورم کے ذمہ داران کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کیامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی ٹی آئی کارکنان و سوشل میڈیا ورکرز کو ہراساں کرنے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے زیر حراست اور ہراسگی کا نشانہ بننے والے کارکنان کو قانونی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین وقانون کی بالادستی کی تواناترین آوازہے عدل وانصاف پرمبنی معاشرے کے بغیر فلاحی ریاست ناممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کا تنقیدی آوازوں کو ہدف بنانا قابل تشویش ہے انصاف لائرز فورم مربوط حکمت عملی سے کارکنان کی معاونت کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے