
مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) حرمین شریفین میں روزے داروں کی خدمت کے لیے نوعمر رضاکار تعینات کردیے گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی اسکاؤٹ بوائز نے کورونا وائرس کے باعث 2سال کے وقفے کے بعد دوبارہ اپنی ڈیوٹی شروع کردی ہے۔ خدمت میں حصہ لینے والے اسکاؤٹ بوائز کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تعینات کیا گیا ہے اور وہ خاص طور پر افطار کے وقت روزے داروں کی خدمت پر مامور ہوتے ہیں۔ اس کا مقصد طلبہ میں خدمت کا جذبہ ابھارنا ہے۔
