English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حمزہ شہباز کی وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن جلد کرانے کی درخواست مسترد

لاہور: ہائیکورٹ نے 16 اپریل سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب عمل میں لانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق درخواستیں حمزہ شہباز و دیگر افراد کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ تمام فریقین غیر جانبداری سے آئینی فرائض انجام دیں، ڈپٹی اسپیکر  16 اپریل کو  وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کروائیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز سمیت دیگر کی درخواستوں پر 12 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے