English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ امریکی خط کی تحقیقات سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بدھ کو مبینہ امریکی خط کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی انٹرا کورٹ اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سماعت کی۔

گذشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک رکنی بنچ نے درخواست گزار کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مولوی اقبال حیدر پرایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

انٹراکورٹ اپیل دائر کرتے ہوئے درخواست گزار نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ سنگل بنچ میں میرا کیس ٹھیک سے پڑھا نہیں گیا۔ میں نے سفارت کار پر کسی طرح کے الزامات نہیں لگائے۔

مولوی اقبال حیدر نے موقف اپنایا کہ میں نے امریکا کے ساتھ تعلقات دا ئوپر لگانے کا نکتہ اٹھایا، ملکی مفاد کو دائو پر لگانے پر میں نے آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی استدعا کی۔

درخواست گزار وکیل نے کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم نے خط جلسہ عام میں لہرایا تھا۔ سابق وزیر اعظم نے ہر بار ٹی وی پر کہا کہ مجھے یہ دھمکی آمیز خط ملا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے