English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضمنی الیکشن والے دن ووٹ ڈالنے گیا  دہشتگردی  مقدمات بناد  یئے گئے حلیم عادل

ہمارا مارچ سندھ بچاؤ زرداری بھگاؤ مارچ ہے،حلیم عادل شیخ 

 کراچی:قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ وکلا کے ہمراہ سینٹرل جیل میں قائم انستداد دہشتگردی کی عدالت پیش ہوئے حلیم عادل شیخ کے خلاف تھانہ میمن گوٹھ پر دو دہشتگردی کے مقدمات دائر کئے گئے تھے جو زیر سماعت ہیں عدالت نے دونوں کیسز کی سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی۔

  اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی اے ٹی سی سینٹرل جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملیر میں ضمنی الیکشن والے دن میں ووٹ ڈالنے گیا تھا ہم سب پر دہشتگردی کے مقدمات بنادیے گئے حلیم عادل شیخ نے کہا  کل معاشی دہشتگرد کرائم منسٹر پر فرد جرم عائد ہونی تھی جس روز فرد جرم عائد ہونی تھی اس دن وہ وزیراعظم کا حلف اٹھارہے تھے 

پڑھے لکھے شہری عدالتوں کی پیشیاں بھگت رہے ہیں اس سے برے حالات ملک کے نہیں ہوسکتے عوام پر کرائم منسٹر کا حلف لیکر امپورٹڈ حکومت مسلط کردی گئی جو کابینا میں وزراء شامل کئے جارہے ہیں سارے وزراء  سب نیب زدگان ہیں معاشی کرمنلز کا ٹولا حکمرانی کے لیے آرہا ہے

یہ سب سے پہلے نیب کو ختم کرنا چاہتے ہیں اپنے کیسز کو ختم کر کے ملک کو لوٹنا چاہتے ہیں پوری قوم اب غلامی نہیں آزادی کے نعرے پر باہر نکل چکی ہے وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر شب خون مارا گیا پوری قوم اس کے خلاف کھڑی ہوچکی ہے اتوار کی رات کراچی کا جنون سب نے دیکھا ہوگا آج پشاور میں جلسہ ہونے جارہا ہے 

جس جس نے اس سازش میں مدد کی انہیں پتا لگ جائے گا امپورٹڈ حکومت آنے سے رات کو بھی انصاف مل رہا ہے یہ انصاف ان لوگوں کو بھی ملنا چاہیے جو 20 سال سے پیشیاں بھگت رہے ہیں عدالتوں کے دروازے غریبوں کے لیے بھی کھولے جائیں ہمارے کپتان ہمارے دلوں کے وزیر اعظم عمران خان 16 اپریل کو کو کراچی کراچی آرہے ہیں

کراچی کا جلسہ برصغیر کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جارہا ہے کراچی والو جاگتے رہنا آج یہ سوداگر اکٹھے ہورہے ہیں سندھ کا سودہ کرنے کے لیے یہ کٹھے ہورہے ہیں مہاجروں کے سوداگر بھی کٹھے ہورہے ہیں مہاجروں کے نام پر بننے والی جماعت نے مہاجروں کو بیچ دیا پیپلزپارٹی نے سندھ کی تقسیم کردی ہے اس شہر کا سودہ نہیں ہونے دیں گے سندھ بیچنے والے کسی خوش فہمی میں نہ رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے