ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی پیس ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح آج ہوگا

کراچی پیس ٹیپ بال ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر). ڈی ایم سی ایسٹ، سندھ پولیس ورینجرز کے تعاون سے کوکن گراؤنڈ بہادرآباد میں منعقدہ 7روزہ کراچی پیس ٹیب بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ،ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر، ونگ کمانڈر ملیر لیفٹینینٹ کرنل عمر ظفر کے ہمراہ کرینگے، اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کی صدارت میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے عمل کو حتمی شکل دی گئی ،ہرمحکمے کو اپنی اپنی ذمہ داریاں تفویض کرنے کے ساتھ محکمہ ایم اینڈای کو ہدایت کی کہ چونکہ ٹورنامنٹ فلڈ لائٹس میں منعقد ہوگا لہذا گاڑی اسٹینڈ بائے رکھی جائے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹا جاسکے ۔کراچی پیس ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ ڈی ایم سی کی سطح پر پہلی مرتبہ سندھ پولیس اور پاکستان رینجرز سندھ کے اشتراک سے کسی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جسے انعقاد سے قبل ہی سراہا جارہا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اس قسم کے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں