English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہین شاہ تینوں فارمیٹس کی رینکنگ میں ٹاپ 10میں شامل

شاہین شاہ آفریدی کی شادی کب ہوگی؟ کرکٹر کے بھائی نے بتا دیا

لاہور(جسارت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی تینوں فارمیٹس میں موجودہ ٹاپ ٹین رینکنگ رکھنے والے دوسرے بولر بن گئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں شاہین آفریدی چار درجے ترقی پاکر ٹاپ 10میں شامل ہوگئے ہیں ۔ مارچ کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ بابر اعظم بلے بازوں کی رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہیں جبکہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی آئی پلیئر آف دی ایئر 2021محمد رضوان ایک درجہ تنزلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔پاکستان کے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈتینوں فارمیٹس میں ٹاپ ٹین رینکنگ میں شامل ہیں۔بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں پہلی جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر ہیں اور شاہین آفریدی ٹیسٹ میں چوتھی، ون ڈے میں ساتویں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں دسویں پوزیشن پر ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم پہلے، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرام دوسرے، پاکستان کے محمد رضوان تیسرے ،انگلینڈ کیڈیوڈ ملان چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے پانچویں نمبر موجود ہیں۔آسٹریلیا کے ایرون فنچ چھٹے،جنوبی افریقا کے ریسی وینڈر ڈسن ساتویں ، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل آٹھویں ، سری لنکا کے پتھم نسانکا نویں اور بھارت کے لوکیش راہول دسویں نمبر پر ہیں۔بولنگ کی کی فہرست میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی پہلے، انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے،جوش ہیزل تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے