English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سائوتھ ایشین گیمز 2023کی تیاریوں کے لیے جائزہ اجلاس

القمر

لاہور(جسارت نیوز)ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی زیرصدارت سائوتھ ایشیئن گیمز کی تیاریوںکے حوالے سے اہم اجلاس منگل کے روز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میںسائوتھ ایشیئن گیمز 2023 کے ایونٹس لاہور میں منعقد کرانے کیلئے وینیوز کی تیاری کا جائزہ لیا گیا، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب جاوید چوہان کووینیوز کی سلائیڈز کے ذریعے بریفنگ دی گئی،اجلاس میںسیکرٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی ، سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ اور دیگر افسران شریک تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کہا ہے کہ سائوتھ ایشیئن گیمز 2004کے بعد پاکستان میں منعقد ہورہی ہیں، یہ پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ میگا ایونٹ پاکستان میں منعقد ہورہا ہے، لاہور میں سائوتھ ایشیئن گیمز کے 14ایونٹس منعقد ہونگے، اس سلسلہ میں پنجاب سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کررہے ہیں جس میں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش میں اضافہ کیا جارہاہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ سائوتھ ایشیئن گیمز میگا ایونٹ ہے جس کیلئے عالمی معیار کے انتظامات کررہے ہیں، پاکستان میں ہر کھیل کے عالمی کھلاڑی موجود ہیں، سائوتھ ایشیئن گیمز کیلئے وینیوز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے