
جوہانسبرگ(انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقا میں سیلاب اور تودے گرنے سے تباہی آگئی اور 59افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق کوازولواور ناتال صوبے میں شدید بارش کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پرتودے گرنے کے باعث شہریوں کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔
