ابوظہبی (آن لائن) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستانی سفارتخانے نے انتباہ جاری کردیا گیا ہے کہ امارات کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے جلسے جلوسوں سے گریز کریں۔ گزشتہ روز پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں پاکستانیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، یہاں احتجاجی جلوس غیر قانونی ہیں لہٰذا اماراتی قوانین کا احترام کریں‘ اماراتی قانون کی خلاف ورزی سخت قانونی کارروائی کا سبب بن سکتی ہے۔
