English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس: مغرب نے یوکرین کو، مسئلہ دونباس کو بزورِ بازو حل کرنے پر، مجبور کیا ہے

القمر

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے یوکرین کو مسئلہ دونباس کو طاقت کے ذریعے حل کرنے کی طرف دھکیلا ہے۔ کیف، دونباس اور لوہانسک جنگ کی تیاریاں کر رہے تھے۔

سرگے لاوروف نے وزارت خارجہ سے منسلک ماسکو سرکاری ڈپلومیسی انسٹیٹیوٹ MGIMO میں منعقدہ ” ڈیجیٹل بین الاقوامی تعلقات 2022″ کانفرنس سے خطاب کیا۔

روس اور یوکرین کے درمیان 24 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے لاوروف نے کہا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ مغربی ممالک 8 سال تک، منسک سمجھوتے کی پاسداری میں، یوکرین کی بے دلی کی حمایت کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے یوکرین کو مسئلہ دونباس کو بزورِ بازو حل کرنے پر مجبور کیا۔ کیف، دونیتسک اور لوہانسک جنگ کی تیاریاں کر رہے تھے۔

لاوروف نے کہا ہے کہ مغرب نے رابطے کے نارمل راستوں کو بند کرنے کی کوشش کی ہے۔ ڈیجیٹل ڈپلومیسی متبادل سوچ کو بیرونی ہدف گروپوں تک پہنچانے کا واحد راستہ ہے۔ مغرب نے یوکرین بحران کے بہانے سے ہمارے خلاف ہائبرڈ جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ جنگ انفارمیشن سمیت متعدد شعبوں کا احاطہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ روس نے خود کو تنہا نہیں کیا۔ موجودہ بحران کسی بھی شعبے کی طرح ترقی کے لئے بھی اہم مواقع پیش کر رہا ہے۔ ہم انٹر نیٹ انتظامیہ اور سائبر سکیورٹی کے شعبے میں تعمیری تعاون کے حق میں ہیں۔ ہم اپنی سکیورٹی کو خود یقینی بنائیں گے اور آن لائن پلیٹ فورموں کو فروغ دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے