English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلم لیگ ن کا جمائما گولڈ سمتھ کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ، بچوں کیخلاف نعرہ بازی

القمر

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کی رہائشگاہ کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے مظاہرے میں ان کے بچوں کیخلاف اور یہود دشمنی میں شدید نعرہ بازی کی گئی۔

جمائما گولڈ سمتھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں عمران خان اور ان بچوں کی تصویر پر کراس کے سائن لگاتے گئے ہیں۔

جمائما نے ٹویٹ میں لکھا کہ ان کی رہائش گاہ کے باہر مظاہروں کا اعلان کیا گیا جس میں ان کے بچوں کو ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے جبکہ انھیں سوشل میڈیا پر بھی یہود دشمنی کا سامنا ہے۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے میں 90ء کی دہائی کے لاہور میں ہوں۔ جمائما نے اپنی ٹویٹ میں پرانا پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے مورخہ 17 اپریل کو عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن لیگ کا جمائما گولڈ سمتھ کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج کا فیصلہ

جیو نیوز کے صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ مسلم لیگ ن برطانیہ کی قیادت کی جانب سے یہ اعلان حال ہی میں نواز شریف کے بیٹوں کے پارک لین فلیٹس کے باہر ہونے والے احتجاج کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل گذشتہ ہفتے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں عمران خان کو وزات اعظمیٰ سے ہٹائے جانے کے خلاف پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے ایسا ہی ایک احتجاج برطانیہ میں لندن کے پارک لین روڈ پر منعقد کیا گیا تھا۔

یہ وہی پارک لین روڈ ہے جہاں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ یعنی سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے گھر ہیں۔ لندن کے ہائیڈ پارک میں بھی پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا تھا۔

کچھ صحافیوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس مظاہرے کی قیادت عمران خان کے قریبی دوست صاحبزادہ جہانگیر نے کی تھی۔

لندن پولیس کو اس مظاہرے کے نتیجے میں ہونے والے خراب حالات پر قابو پانے کیلئے بڑی تعداد میں پولیس کی نفری طلب کرنا پڑی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے