English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گزشتہ آٹھ برسوں میں روس کے حملوں میں 14 ہزار یوکرینی  باشندے ہلاک ہوئے ہیں: صدر زیلنسکی

القمر

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں روس کے حملوں میں 14 ہزار یوکرینی  باشندے  اپنی  جانوں  سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

اپنے ویڈیو پیغام میں زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ 24 فروری کو شروع نہیں ہوئی تھی بلکہ  روسی فوج 2014 سے یوکرین پر حملہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  روسیوں نے کریمیا پر قبضہ کر لیا اور اسے ایک بڑے فوجی اڈے میں تبدیل کر دیا، اور بحیرہ اسود اور ازوف کو دنیا کا خطرناک ترین سمندر بنا دیا۔

"انہوں نے ہمارے ڈونباس میں ایک خوفناک اور نہ ختم ہونے والی جنگ شروع کی۔ انہوں نے 8 سال تک ہمارے لوگوں کو  ہلاک کیا اور  اس وقت سے اب تک   14,000   افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

یوکرینی  رہنما نے کہا کہ   دنیا  کے ان کے ملک کے بارے میں خاموش  رہنے کی وجہ سے  روس نے (24 فروری کو) ایک جامع جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے