ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسجد الاقصی پر اسرائیلی پولیس کا دھاوا

مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں مسجد الاقصی پر اسرائیلی پولیس کے دھاوے میں 90 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی پولیس نے صبح کے وقت مسجد اقصیٰ کے صحن پر چھاپہ مارا اور ربڑ کی گولیوں اور صوتی بموں کا استعمال کیا۔

عینی شاہدین سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے  مسجدِ اقصیٰ  میں بھی فلسطینیوں کو زدوکوب کیا ہے۔

فلسطین ہلال احمر کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے ربڑ کی گولیوں، صوتی بموں اور مار پیٹ کے نتیجے میں 90 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو علاقے کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں