English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ سے قبل ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری مستعفی

القمر

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ سے قبل استعفٰی دے دیا۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا۔قاسم سوری کا استعفیٰ سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفترکوموصول ہوگیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرآج ووٹنگ ہونا تھی۔متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں اسد قیصرکے استعفے کے بعد نئے اسپیکر کا انتخاب بھی شامل ہے۔ پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوچکے ہیں۔وہ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق راجا پرویز اشرف کے اسپیکرمنتخب ہونے کا نوٹیفیکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت کے لئے پینل آف چئیرایاز صادق سے درخواست کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا مزید کہنا ہے کہ پینل آف چیئر پرسن میں شامل پی ٹی آئی کے تینوں ارکان مستعفی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے حکومت اوراتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس آج 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں نئے اسپیکر کے حلف اورڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد پرمشاورت ہوگی۔ تمام ارکان کواجلاس میں شرکت کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے