ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج نے غزہ کے قریب نئے فضائی دفاعی نظام نصب کر دیے

اسرائیلی فوج نے  زیر محاصرہ غزہ  کی پٹی سے   ممکنہ میزائل حملوں کے پیش نظر   جوار کے علاقے میں دفاعی نظام میں  تقویت لائی ہے۔

اسرائیلی پبلک براڈکاسٹنگ کارپوریشن  کی خبر کے مطابق بتایا گیا ہے کہ غزہ کی سرحد پر جو فضائی دفاعی نظام مزید تعینات کیا جائے گا وہ آئرن ڈوم بیٹریوں کا حصہ ہے۔

بتایا گیا ہے  مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے تو دفاعی نظام غزہ کی پٹی سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر نصب کیے گئے ہیں۔

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی افواج کے حملوں اور خطے میں کشیدگی کے حوالے سے حماس کی جانب سے ایک تحریری بیان میں اسرائیل کو مسجد اقصیٰ میں ہونے والے حالیہ واقعات کے نتائج  کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصی ہماری سرخ پٹی  ہے اور نمازیوں پر حملے کی ذمہ دار قابض قوتیں ہیں۔

 واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے کل نماز فجر  کے بعد مسجد الاقصی پر دھاوا بولتے ہوئے فلسطینیوں کو زبردستی باہر نکال دیا تھا  اور فلسطینیوں کے لیے مسجد اقصیٰ کے دروازے بند کر دیے تھے۔

مسجد اقصی پر حملوں   کا تکبیریں بلند کرتے  ہوئے رد عمل  پیش کرنے والے فلسطینی  شہری اسرائیلی قوتوں کی سخت مداخلت  سے دو چار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں