English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف وسیع پیمانے کا عسکری آپریشن

القمر

عراق میں  دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن شروع  ہو گیا ہے۔

عراقی وفاقی پولیس    کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں   بتایا گیا ہے کہ کرکوک، صلاحدین اور دیالہ  کے  درمیانی وسیع رقبے پر  اپنے وجود کا مظاہرہ کرنے والی داعش کے خلاف  آئرن   ہیمر  آپریشن  میں عراقی فضائیہ بھی  تعاون کر رہی ہے۔

 بیان میں  واضح کیا گیا ہے کہ خطے میں داعش کے کارندوں کے زیر استعمال  تین پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور بھاری تعداد میں جنگی سامان، دھماکہ خیز مواد،ہتھیار اور  روز مرہ کے استعمال کی اشیا کو برآمدکیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد داعش دہشت گرد تنظیم کے علاقے کو مکمل طور پر پاک کرنا تھا، اور بتایا گیا کہ کرکوک کے جنوب میں وادی الا شائے  اور وادی زیگیتون علاقوں میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کرکوک آپریشنز کمانڈ، عراقی وفاقی پولیس فورس اور حشد الاشعبی قوتوں کا یہ مشترکہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ علاقے سے دہشت گردوں کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

دہشت گرد تنظیم داعش نے جون 2014 میں عراق کے موصل، صلاح الدین اور انبار صوبوں کے ساتھ ساتھ دیالہ اور کرکوک کے کچھ صوبوں پر قبضہ کر لیا تھا اور ان علاقوں کو کئی سالوں بعد  تنظیم  سے بازیاب کرایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے