English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کل نظام شمسی کے سیّارے سیدھی قطار میں آ جائیں گے

القمر

کل نظام شمسی کے سیّارے ایک سیدھی قطار میں آ جائیں گے۔ نادر دیکھے جانے والے اس قدرتی مظہر کا نظّارہ شمالی نصف کُرّے سے کیا جا سکے گا۔

سیاروں کے سیدھی چظار میں آنے کا عمل 17 اپریل سے شروع ہو گیا تھا لیکن اس قطار کو بہترین شکل میں کل صبح کے وقت دیکھا جا سکے گا۔

اس قطار کا نظّارہ کل شفق پھوٹنے سے پہلے آسمان پر کیا جا سکے گا۔ 23 اپریل سے دنیا کا چاند بھی اس قطار میں شامل ہو جائے گا۔

24 جون کو نظام شمسی کے دیگر تمام سیاّرے مزید بڑی سیّاراتی ترتیب میں جمع ہو جائیں گےلیکن اس کا نظارہ دوربین یا ٹیلی اسکوپ سے کیا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ آنکھ سے دیکھی جا سکنے والی ترتیب بہت نادر دیکھنے میں آتی ہے۔ 2005 سے اب تک صرف تین دفعہ سیاروں کو قطار میں دیکھا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے