English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولینڈ: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 3 کان کن ہلاک، 12 زخمی

القمر

پولینڈ کے شہر پنیویک میں کوئلے کی کان میں کول گیس دھماکے کے نتیجے میں 3 کان کن ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

معدنیات کمپنی کے ملازم سلاومیر سٹرازنسکی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دھماکہ نصف شب کے وقت، ایک ہزار میٹر زیر زمین گہرائی میں اور کول گیس میں آگ بھڑکنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

دھماکے کے بعد گرد کی دھند کی وجہ سے امدادی کاموں میں وقفہ دے دیا گیا ہے اور 7 امدادی کارکنوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے وقت کان میں موجود 42 کان کنوں میں سے 12 زخمی ہوئی ہیں۔ زخمیوں کے جسموں پر جلنے کے گہرے زخم آئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق پولینڈ کے وزیر اعظم ماتیوس موراوسکی بھِی جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے