ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ میں شدید برفانی طوفان

امریکہ کے شمال مشرق میں شدید برفانی طوفان کی وجہ سے 3 لاکھ افراد کے لئے بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔

قومی محکمہ موسمیات نے طوفان کی رفتار 64 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کی وجہ سے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

نیویارک حکام کے جاری کردہ بیان میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو شاہراہوں پر نکلنے سے پرہیز کریں۔ 

اس دوران نیویارک کے قصبے بنگ ہیمٹن میں برف کی موٹائی نے 38،6 سینٹی میٹر کے ساتھ ماہِ اپریل کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

ریاست پینسلوانیا میں شدید برفباری کی وجہ سے کثیر تعداد میں ٹریفک حادثات کی اطلاع ملی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں