یورپی یونین اور نیٹو نے کہا ہے کہ، یوکرین پر 24 فروری سے جاری حملوں کی وجہ سے، روس پر پابندیاں سخت کر دی جائیں گی۔
یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈر لئین، یورپی یونین کونسل کے سربراہ چارلس میشل اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے، بعض مغربی ممالک کے ساتھ منعقدہ، ٹیلی کانفرنس اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کے بعد سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین نے کہا ہے کہ سربراہان نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ہم، روس پر عائد پابندیوں کو مزید سخت کریں گے اور یوکرین کے لئے مالی و سکیورٹی تعاون میں اضافہ کر دیں گے”۔
نیٹو سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "سربراہان نے، صدر ولادی میر پوتن کے، جنگ کو فوری طور پر بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ماسکو کے لئے جنگی مالیت میں اضافے کے موضوع پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے اپنے مخاطبین کو، بھرپور جارحیت اور مضبوط دفاع کے لئے، نیٹو کی کاروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی ہے”۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی طرف سے منعقدہ اجلاس میں یورپی یونین اور نیٹو سربراہان کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون، جرمن چانسلر اولاف شولز، اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈراگی، پولینڈ کے صدر آندریژ ڈوڈا رومانیہ کے صدر کلاوس لوہانس اور جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدہ نے شرکت کی۔
