English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپی یونین  کونسل کے صدر چارلس مشل کا دورہ کیف

القمر

یورپی یونین  کونسل کے صدر چارلس مشل یوکرین نے  دارالحکومت کیف کا دورہ کیا۔

مشیل نے اپنے غیر اعلانیہ دورے کے بارے میں سماجی   رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا  ہے کہ "میں آج کیف میں ہوں۔” انہوں نے  کیف کو "آزاد اور جمہوری یورپ کا دل” قرار دیا۔

مشل نے ٹرین اسٹیشن پر یوکرینی حکام کی جانب سے ان کا استقبال کرنے کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔ مشیل کی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات متوقع ہے۔

یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسولا وان در لیین اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ تعلقات اور سیکیورٹی پالیسی جوزپ بوریل نے بھی 8 اپریل کو کیف کا دورہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے