English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گیند اب یوکرین کے کورٹ میں ہے، ہم ان کے جواب کے منتظر ہیں: پیسکوف

القمر

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ "ہم نے مذاکراتی مرحلے کے دائرہ کار میں ایک ڈرافٹ دستاویز یوکرین بھیج دی ہے اور اب کیف انتظامیہ کے جواب کے منتظر ہیں”۔

پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یوکرینی فریق مذاکراتی موقف کو مسلسل تبدیل کر رہا ہے اور یہ صورتحال مذاکرات پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "اس وقت بِلا مبالغہ واضح اور تفصیلی بیانات پر مبنی ڈرافٹ دستاویز یوکرین پہنچا دی گئی ہے۔ گیند اب ان کے کورٹ میں ہے۔ ہم کسی جواب کے منتظر ہیں”۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا جواب دینے کی کوئی طے شدہ مہلت ہے یا نہیں پیسکوف نے کہا ہے کہ "اس کا انحصار یوکرینی فریق پر ہے۔ یوکرین کی طرف سے پیش رفتیں مطلوبہ سطح پر نہیں ہیں۔ یوکرینی مذاکراتی مرحلے میں تیزی لانے کا کچھ زیادہ رجحان نہیں رکھتے”۔

واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے شروع کر دئیے تھے۔ اس تاریخ سے دونوں فریقین مذاکرات کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے