English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس کو انسانی بنیادوں پر یوکیرین میں فائر بندی کر دینی چاہیے، انتونیو گوتیرس

القمر

اقوام ِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے  روس کی یوکیرین میں 24 فروری سے جاری جنگ کے لیے فائر بندی کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انتونیو گوتیرس نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی ضروری ہے تاکہ شہری ان علاقوں سے نکل سکیں اور وہاں امداد پہنچائی جا سکے جہاں پر یوکرین میں جھڑپیں متوقع ہیں۔

گوتیرس نے کہا کہ اس وقت ملک میں 12 ملین سے زیادہ لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے اور یہ تعداد بڑھ کر 15.7 ملین تک پہنچنے کی امید ہے، اور انہوں نے اورتھو ڈکس  ایسٹر (24 اپریل سے شروع ہونے والے) کے لیے 4 دنوں کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا کا بھی  کہنا ہے کہ روس کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے "جنگ ختم کرنے” کے مطالبے پر کان دھرنے چاہییں۔

انہوں نے کہا”روس کو بالآخر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بات سن لینی چاہیے اور یوکرین کے خلاف اپنی جنگ ختم کرنی چاہیے، یا کم از کم انسانی بنیادوں پروقفہ دینے کی اجازت دینی چاہیے۔”

 کولیبا نے مزید کہا کہ  "اس جنگ میں واحد جارح اور قابض روس ہے،یوکرین ہمیشہ سے امن کے لیے تیار رہا ہے اور  اب بھی اس کا علمبردار  ہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے