فوجیوں کی تنظیم کے سابق ترجمان میجر (ر) عادل راجہ کے اغواء اور لاپتہ ہونے کی افواہیں سرگرم تھیں تاہم عادل راجہ نے گمشدگی کی خبریں چلنے کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں خیر و عافیت سے اپنی فیملی کے پاس برطانیہ پہنچ گیا ہوں۔
خیال رہے کہ میجر (ر) عادل راجہ فوجیوں کی تنظیم کے سابق ترجمان تھے جنہوں نے چند دن قبل ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
I have resigned from the position of the Spokesperson of the Pakistan Ex Servicemen Society-PESS @ex_pess henceforth.
— Major Adil Raja (R) (@soldierspeaks) April 19, 2022
تفصیلات کے مطابق میجر (ر) عادل راجہ کی بیوی ہونے کا دعویٰ کرنے والی ایک خاتون نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور لکھا کہ میں اپنے شوہر عادل راجہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن اس کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ ان کے پاس اس کی کوئی اطلاعات نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔ کیا کسی کے پاس اس کے بارے میں کوئی معلومات ہے؟ اگر کوئی ان کی مدد کرے گا تو وہ اس کی شکر گزار ہوں گی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں دیگر صحافیوں کو بھی مینشن کیا۔
I’ve been desperately trying to contact my husband @soldierspeaks but haven’t been able to trace him. Neither has anyone else. Does anybody have any information about him? Any help will be most appreciated.
— Sabine Kayani • سبین کیانی • (@sabine_kayani) April 20, 2022
اگلی ہی ٹویٹ میں انہوں نے ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ FIA سے تعلق کا دعویٰ کرنے والے کچھ لوگوں نے میری ساس کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں وہ نہیں ہیں۔ اس کا گھر آرمی ہاؤس سے بمشکل 100 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس کے کچھ ہی عرصے بعد میرا اپنے شوہر سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
Men claiming to be from the FIA raided my Mother in laws house, while @soldierspeaks was not there. Her house is hardly 100 metres away from the Army house. Shortly after this we lost contact with my husband. pic.twitter.com/lgPW33YC6B
— Sabine Kayani • سبین کیانی • (@sabine_kayani) April 20, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ میرے شوہر کو دجال کو سجدہ نا کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔
میرے شوہر کو دجال کو سجدہ نا کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔@soldierspeaks @ImranKhanPTI @Ali_MuhammadPTI https://t.co/WUu85yJrXq
— Sabine Kayani • سبین کیانی • (@sabine_kayani) April 20, 2022
اس خبر پر کافی لوگوں نے سوشل میڈیا پر یہ خبر شئیر کی کہ میجر (ر) عادل راجہ لاپتہ ہوگئے ہیں۔
میجر عادل راجہ کل صبح سے لا پتہ ہیں ۔۔ بتایا گیا کہ پہلے ان کہ گھر مبینہ طور پر FIA کا ریڈ بھی ہوا بعد ازاں آفس جاتے ہوئے لا پتہ ہو گئے ۔ اب تک ان کی کو خبر نہیں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں محفوظ رکھے https://t.co/i7kFGZAe1h
— Abdul Samad Yaqoob (@ASY53) April 20, 2022
محترم عادل راجہ صاحب کی اہلیہ کے مطابق ان کے شوہر لاپتہ ہیں، ایک شہری اور خاص کر ایسے شخص کا لاپتہ ہونا جس کی تین نسلوں نے پاک فوج میں خدمات سر انجام دی ہوں افسوسناک ہے،، حکومت وقت کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔۔!!@sabine_kayani @soldierspeaks
— Mughees Ali (@mugheesali81) April 21, 2022
اس پر سینئر صحافی اور یوٹیوبر عامر متین نے ایک وی لاگ بھی کر دیا۔
سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے میجر (ر) عادل راجہ کی ایک تصویر ٹوئٹر پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ” میجر عادل راجہ تو 20 اپریل 2022 کو برطانیہ روانہ ہو گئے تھے جہاں اُنکی اصل رہائش ہے۔ اسلام آباد ائیرپورٹ سے فلائٹ QR 615 میں روانگی۔ ان کی فیملی کو بھی اس بات کی مکمل آگاہی تھی۔ پھر اغوا، اٹھائے جانے، رابطہ نہ ہونے کی کہانی کا مقصد کیا تھا۔۔۔۔۔”
میجر عادل راجہ تو 20 اپریل 2022 کو برطانیہ روانہ ہو گئے تھے جہاں اُنکی اصل رہائش ہے۔ اسلام آباد ائیرپورٹ سے فلائٹ QR 615 میں روانگی۔ ان کی فیملی کو بھی اس بات کی مکمل آگاہی تھی۔
پھر اغوا، اٹھائے جانے، رابطہ نہ ہونے کی کہانی کا مقصد کیا تھا۔۔۔۔۔ pic.twitter.com/W6srXQofZw
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) April 21, 2022
Is it true that Major Retired Adil Raja has left to UK on 20 April 2022 from ISLAMABAD Airport via QR 615 ? Is this the same person? https://t.co/NPoOJLlJYf pic.twitter.com/JELbhdEkQ1
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) April 21, 2022
تاہم کچھ دیر بعد میجر (ر) عادل راجہ نے بھی اپنے ٹوئٹر سے ایک ٹویٹ کی اور لکھا کہ
"دوستوں کی دعاؤں اور اللّٰہ کی مدد کیساتھ الحمدللہ میں خیر و عافیت سے اپنی فیملی کے پاس برطانیہ پہنچ گیا ہوں۔ آپ کی نیک خواہشات کا شکریہ۔
کہنے کو بہت کچھ ہے مگر ہر بات اپنے وقت پر ہوگی۔ اس کے بعد اگر میری ماں اور عزیزوں پر آنچ بھی آئی تو میں کسی کا لحاظ نہیں کرونگا۔”
اسلام علیکم،
دوستوں کی دعاؤں اور اللّٰہ کی مدد کیساتھ الحمدللہ میں خیر و عافیت سے اپنی فیملی کے پاس برطانیہ پہنچ گیا ہوں۔ آپ کی نیک خواہشات کا شکریہ۔
کہنے کو بہت کچھ ہے مگر ہر بات اپنے وقت پر ہوگی۔ اس کے بعد اگر میری ماں اور عزیزوں پر آنچ بھی آئئ تو میں کسی کا لحاظ نہیں کرونگا۔ pic.twitter.com/8s31VcDpb4— Major Adil Raja (R) (@soldierspeaks) April 21, 2022
ان کے اغواء کی خبر جھوٹی نکلنے کے بعد سوشل میڈیا پر میجر (ر) عادل راجہ کا خوب مذاق اڑایا گیا۔
ساری زندگی سیاستدانوں کے خلاف پروپیگینڈا کرتے ہیں کہ وہ باہر ملک بھاگ جاتے ہیں بزدل ہیں اب ان بہادر صاحب کی بہادری دیکھ لیں دھمکی بھی یوکے پہنچ کر دی https://t.co/KpZyUOdnQK
— Zeeshan Khan Niazi (@niyazee26) April 21, 2022
وعلیکم السلام۔
جب آپ کی فیملی برطانیہ میں ہے تو پاکستان میں ”انقلاب“ لانے کیوں آتے ہیں؟ https://t.co/nAGzhiSgz0— A.Waheed Murad (@awaheedmurad) April 21, 2022
Major sahb’s tweet on the next morning I was attacked. By the way I haven’t taken asylum nor traveled abroad and still living and doing journalism in the same spirit. Anyway I strongly condemn his abduction and pray for his safety and returning home soon. https://t.co/l5mwBrMBD7
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) April 21, 2022
خیال رہے کہ میجر ر عادل راجہ ماضی میں جبری گمشدگیوںِ لاپتہ صحافیوں پر ان کا مذاق اڑاتے تھے۔ انہوں نے اسد طور و دیگر صحافیوں پر حملوں کو ڈرامہ قرار دیا تھا۔